وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی

بنی گالہ میں بکتر بند گاڑی بھیج دی گئی ہے جب کہ ایف سی جوان بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں

مری روڈ سے بنی گالہ انصاف چوک تک تین مختلف مقامات پر کنٹینر پہنچا دئیے گئے۔فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر وزیراعظم عمران کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجودہ صورتحال اور کسی بھی خطرے کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی سخت کر دی گئی اور ایف سی کے جوان بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔


یہ پڑھیں: وزیراعظم کی رہائش گاہ پر 215 سرکاری اہلکار تعینات

بنی گالہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینر لگا دئیے گئے ہیں اور بنی گالہ میں بکتر بند گاڑی بھی پہنچا دی گئی، جب کہ مری روڈ سے بنی گالہ انصاف چوک تک تین مختلف مقامات پر کنٹینر پہنچا دئیے گئے۔
Load Next Story