ماریہ واسطی کی ترکی میں پیراشوٹ کے ذریعے پراعتماد پرواز ویڈیو وائرل

پیراگلائیڈنگ تفریح سے بھرپو تجربہ اور حوصلہ افزا مہم جوئی ہے جس کے دوران حسین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں، ماریہ واسطی

ماریہ واسطی نے ترکی کی فضاؤں میں پیراگلائیڈنگ کی (فوٹو : فائل)

ورسٹائل اداکارہ ماریہ واسطی نے پیرا گلائیڈنگ کے ذریعے فضا میں پُراعتماد پرواز کی اور اس خوشگوار تجربے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرنے کے لیے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

تنزانیہ میں پیدا ہونے والی ماریہ واسطی نوے کی دہائی سے پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، ڈرامہ 'سارہ اور عمارہ ' میں پہلی بار جلوہ گر ہوئیں اور تیزی سے کامیابی کے منازل طے کرتی چلی گئیں۔ 50 سے زائد ڈراموں میں کام کیے، مشکل کردار نبھائے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ اپنی اداکاری کو نکھارا۔

دھان پان کی اس باصلاحیت اداکارہ کی شخصیت میں بہادری اور دلیری کا عنصر نمایاں ہے۔ ماضی کی مقبول جوڑی اداکار رضوان واسطی اور طاہرہ واسطی جیسی قدآور شخصیات کی بھانجی ہونے کی وجہ سے انہیں اداکاری رموز سیکھنے میں دقت نہیں ہوئی۔



اداکاری کے میدان میں کئی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی 39 سالہ ماریہ واسطی کا دوسرا شوق ایڈوزنچرازم ہے جس کی ایک جھلک ان کے دورہ ترکی میں دیکھنے میں آئی جہاں انہوں نے بلند فضاؤں میں پُراعتماد پیراگلائیڈنگ کی۔ جیسے جیسے وہ فضا میں بلند ہوتی گئیں ویسے ویسے ان کے اعتماد اور جوش میں اضافہ ہوتا گیا۔

انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماریہ واسطی نے لکھا کہ پیراگلائڈنگ تفریح سے بھرپو تجربہ اور حوصلہ افزا مہم جوئی ہے جس کے دوران فطرت کے حسین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ قدرت کے شاہکار مناظر دل موہ لیتے ہیں۔








View this post on Instagram


Its really fun 😍 paragliding Exhilarating adventure blended with the serenity and beauty of nature #Paragliding #TurkeyDiaries #Artist #MariaWasti #MariaWastiParagliding #TurkeyVisit #PostOfTheDay #ArtistLife #BreakingBoundries #Entertainment


A post shared by Maria Wasti (@mariawasti) on Nov 1, 2019 at 5:59am PDT



Load Next Story