ملک کو پائیدارترقی کی راہ پرڈالنے کے اقدامات کرلیے وزیرخزانہ
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پرکشش سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان میں توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع اور پُرکشش مواقع موجود ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔
گزشتہ روز یہاں سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے لندن میں عالمی مالیاتی اداروں کے رہنمائوں اور اہم عالمی سرمایہ کاروں کے ایک منتخب گروپ سے ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں اور عالمی سرمایہ کاروں کواقتصادی خوشحالی ملک کو درپیش اہم مسائل اور مستقبل کے مواقع پر پاکستان کے ویژن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان میں توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع اور پُرکشش مواقع موجود ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ان پُرکشش مواقع سے فائد اٹھانا چاہیے انہوں نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پرکشش سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی جس پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے تیل و گیس مواصلات اور مالیاتی خدمات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو سمجھنے میں گہر ی دلچسپی ظاہر کی ہے۔