ایف بی آر مختلف شعبوں میں ٹیکس چھوٹ پر نظرثانی کا فیصلہ

سب سے زیادہ ٹیکس مراعات ٹیکسٹائل سیکٹر نے حاصل کر رکھی ہیں،ذرائع


این این آئی October 18, 2013
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکس مراعات ٹیکسٹائل سیکٹر نے حاصل کر رکھی ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، انجینئرنگ، رائس انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں کو مختلف مدوں میں دی جانے والی ٹیکسوں کی چھوٹ پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے حکام لاہور، کراچی، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان ، سیالکوٹ اور گجرات سمیت دیگر شہروں میں قائم صنعتوں کو دی جانے والی ٹیکسوں کی چھوٹ کا جائزہ لے گا جس کے بعد سفارشات تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھجوا دی جائیں گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکس مراعات ٹیکسٹائل سیکٹر نے حاصل کر رکھی ہیں تاہم اس کے باوجود ویلیو ایڈیڈ ایکسپورٹ میں کمی کا رجحان ہے، 49ٹیکسٹائل ملیں بھی بند ہو چکی ہیں۔

مقبول خبریں