بی بی ایل: سنگل لینے سے انکار کے بعد اسٹیو اسمتھ کا بابر اعظم سے متعلق اہم بیان!

اسٹیو اسمتھ کے انکار پر بابر اعظم نے ناراضی کا اظہار کیا تھا


ویب ڈیسک January 16, 2026

بِگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں سڈنی سکسرز کے اسٹیو اسمتھ نے ساتھی اوپنر بیٹر بابر اعظم سے متعلق اہم بیان دے دیا۔

اسٹیو اسمتھ نے چینل 7 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 10 اوور مکمل ہونے پر ہم نے بات کی اور کپتان اور کوچ نے فوری طور پر تیز کھیلنے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے چھوٹی باؤنڈری پر رنز اسکور کریں۔ وہ اس اوور میں 30 تک رنز بٹورنا چاہتے تھے، اس اوور میں 32 رنز بنے اس لیے نتیجہ اچھا رہا۔

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ سنگل لینے سے انکار پر بابر ان سے خوش ہوں گے۔

واضح رہے سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کے درمیان اس وقت ٹینشن پیدا ہوئی جب 11 ویں اوور میں بابر اعظم نے تین گیندیں ڈاٹ کھیلنے کے بعد آخری گیند پر سنگل لینے کی کوشش کی۔

اسٹیو اسمتھ نے رن نہ لے کر اگلے اوور میں اسٹرائیک لی اور 12 ویں اوور میں رائن ہیڈلے کو چار لگاتار چھکے لگا کر 32 رنز بٹورے۔

بعد ازاں 13 ویں اوور کی پہلی گیند پر بابر اعظم بولڈ ہوگئے اور غصے میں باؤنڈری پر لگے کشنز کو بلا مارتے ہوئے گئے۔

مقبول خبریں