فٹبال میکسیکو نے 1 ماہ میں تیسرے کوچ کی چھٹی کردی

ورلڈ کپ کوالیفائر میں ٹیم کی مسلسل ناکامی وکٹر مینوئل ووسیٹچ کو بھی لے ڈوبی

گذشتہ ماہ میکسیکو سٹی کے لیجنڈری اسٹیڈیم میں ہونڈراس سے 1-2 کی شکست پر جوز مینوئل ’چیپو‘ کو نکال باہر کیا۔ فوٹو: فائل

ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر میکسیکومیں ایک ماہ کے دوران تیسرے فٹبال کوچ کی چھٹی ہوگئی، وکٹر مینوئل ووسیٹچ کو بھی گھر واپسی کا حکم غیرسرکاری طورپر مل چکا ہے، ووسیٹچ نے صرف دو گیمز میں ٹیم کی کوچنگ کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو منیجر وکٹر مینوئل ووسیٹچ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ مہم میں ٹیم کے ناقص کارکردگی پر انھیں صرف دو گیمز کے بعد ہی فارغ کردیا گیا ہے۔ نارتھ اور سینٹرل امریکا اور کیریبیئن چھ قومی فائنل کوالیفائنگ گروپ میں گذشتہ ماہ ٹیم کی رہنمائی کیلیے نامزد تیسرے کوچ ووسیٹچ کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انھیں میکسیکن فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن ملا ہے جبکہ سرکاری اعلان بعد میں کیا جائیگا۔




انھوں نے گذشتہ ہفتے ٹیم کو پناما کے خلاف فتح دلائی تھی لیکن اس کے بعد کوسٹا ریکا کے ہاتھوں شکست پر میکسیکو کے برازیل میں منعقد آئندہ برس کے ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کی امیدوں نے دم توڑ دیا۔ سان جوز میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں ٹیم کو 1-2 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ان کے سخت ترین حریف امریکا کی پناما کیخلاف 3-2 کی کامیابی کے بعد انھیں گروپ میں چوتھی پوزیشن کے ساتھ آئندہ ماہ اوشانیا کے نیوزی لینڈ کیخلاف پلے آف گیم کھیلنا ہے۔ 1990 کے بعد سے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ سے دوری کے خدشات پر فیڈریشن نے گذشتہ ماہ میکسیکو سٹی کے لیجنڈری اسٹیڈیم میں ہونڈراس سے 1-2 کی شکست پر جوز مینوئل 'چیپو' کو نکال باہر کیا۔

ان کی جگہ انہی کے نائب لوئس فرنانڈو ٹینا کو ٹیم کا کوچ منتخب کیا گیا جنھیں اوہیو کے پہلے ہی گیم میں امریکا کے خلاف 2-0 سے ناکامی کا سامنا رہا، اس کے بعد ووسیٹچ کو کامیابی کی امید کے پیش نظر لایا گیا لیکن وہ بھی ٹیم کیلیے بہتر نہ ثابت ہوسکے۔ کونکاکیف کے فائنل راؤنڈ 'ہیکساگونل' کے 10 کوالیفائیرز میں میکسیکو صرف 2 گیم جیت سکا۔ ریجن سے امریکا ، کوسٹا ریکا اور ہونڈورس نے 2014 ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ لوکل میڈیا کا کہنا ہے توقع ہے کہ میکسیکن ٹائٹل ہولڈرز کلب امریکا کے منیجر میگوئل ہیریرا ووسٹیچ کی جگہ لیں گے۔
Load Next Story