کراچی میں پاگل کتے سے بیٹی کو بچاتے ہوئے باپ جاں بحق
سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی اور عباسی شہید اسپتال میں اینٹی ریبیز ویکسین نہیں ملی
سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی اور عباسی شہید اسپتال میں اینٹی ریبیز ویکسین نہیں ملی فوٹو:فائل
آوارہ کتے سے بیٹی کو بچانے والا باپ ریبیز کا شکار ہوکرجاں بحق ہوگیا۔
جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ محمد سلیم کو چھ ہفتے قبل بیٹی کو بچاتے بچاتے کتے نے کاٹ لیا تھا، وہ گزشتہ ایک ہفتے سے زیرِ علاج تھا، اس کے دونوں ہاتھوں پر کتے کے کاٹنے کے زخم تھے، وہ 6 بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا۔
مرحوم کے بھائی عامر نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں بروقت ویسکینیشن نہ ہونے کے باعث محمد سلیم کی ہلاکت ہوئی، سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی اور عباسی شہید اسپتال لے کر گئے تھے لیکن وہاں اینٹی ریبیز ویکسین نہیں ملی تھی، عباسی اسپتال نے باہر سے ویکسین منگوا کر آدھی خوراک دے کر اسے گھر بھیج دیاتھا۔