خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 46 ویں روزمیں داخل
احتجاج و ہڑتال کرنے والے ملازمین ہیلتھ سسٹم کے انتشار کا باعث بن رہے ہیں، اعلامیہ
آئندہ تین روز میں ہڑتالیوں کو چارج شیٹ کرکے ملازمت سے فارغ کرنے کی تیاری کرلی گئی فوٹوفائل
خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 46 ویں روز میں داخل ہوگئی اوراسپتالوں کی او پی ڈیز میں آج بھی ڈاکٹروں نے سروسز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت کے بیک ڈوررابطے بھی کام نہ کرسکے خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 46 ویں روز میں داخل ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے ہٹ دھرمی برقراررکھتے ہوئے آج سے ان ڈور سروسز اور وارڈز وزٹ بھی بند کردئے۔ جب کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اجتماعی استعفے دینے کی تیاری کرلی ہے۔
حکومت نے تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرٹنڈنٹس کو ہڑتالیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے باضابط اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا 28 واں روز
جاری اعلامیے کے مطابق ہڑتالی ملازمین ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے لیکن تنخواہیں وصول کررہےہیں، احتجاج و ہڑتال کرنے والے ملازمین ہیلتھ سسٹم کے انتشار کا باعث بن رہے ہیں، ڈاکٹروں و طبی عملے کی تنخواہوں کو بھی فوری طور پر بند کیا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ہڑتال کے باعث مزید ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ
اعلامیے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کو ہڑتالی ڈاکٹروں کا ڈیٹا فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو تمام معاملات دیکھے گی۔