حضورﷺ کے رہنما اصول پر چلنے والی ریاست عروج حاصل کرے گی وزیراعظم

ہمارے رسولﷺ نےقانون کی بالادستی، انسانی حقوق، رحم، قابلیت واہلیت سے"ریاست مدینہ"کی بنیاد ڈالی، عمران خان

ہمارے رسولﷺ نےقانون کی بالادستی، انسانی حقوق، رحم، قابلیت واہلیت سے"ریاست مدینہ"کی بنیاد ڈالی، عمران خان . فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کے رہنما اصول پر چلنے والی ریاست عروج حاصل کرے گی۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے رسول پاک ﷺ رہتی دنیا تک کے لئے عظیم المرتبت انسان اور ہم سب کے لئے مینارہ نور ہیں، جو بھی ان کے نقش پا کی پیروی کرے گا مراد پاجائے گا اور وہ تمام زنجیریں ٹوٹ جائیں گی جو اسےفرش سے باندھے رکھتی ہیں اور رب العزت کی جانب سے عطا کردہ صلاحیتیں بروئے کار لانےمیں رکاوٹ بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کی عید میلاد النبیﷺ پر قوم کو مبارکباد




عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے رسول ﷺ نے قانون کی بالادستی، انسانی حقوق، رحم، قابلیت و اہلیت جیسے اوصاف سے مزین تحصیل علم کو مقدس فریضے کے طور پر اپنانے والی جدید "ریاست مدینہ" کی بنیاد ڈالی، جو بھی ریاست یہ رہنما اصول اپنائے گی یقیناً عروج حاصل کرے گی۔



 

 
Load Next Story