دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ڈرون حملے بند ہونا چاہئیں فضل الرحمن
حکو مت کوطالبان سے مذاکرات کیخلاف سازشیں کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں کو ناکام بنانا ہو گا،سربراہ جے یوآئی ف
پاکستان کسی نئے آپریشن اور طاقت کے استعمال کا متحمل نہیں ہوسکتا. مولانا فضل الرحمان . فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل
جے یو آئی(ف)کے مر کزی امیرمولا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیرملکی مداخلت اورڈرون حملوں کابند ہونابھی ضروری ہے۔
حکو مت کوطالبان سے مذاکرات کیخلاف سازشیں کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں کو ناکام بنانا ہو گا،پاکستان کسی نئے آپریشن اور طاقت کے استعمال کا متحمل نہیں ہوسکتا،مذاکرات کے ذریعے ہی ملک کو مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے، افغان حکومت پا کستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے تیار ہوگئی ہے، حکومت فہرست افغان حکومت کے حوالے کرے تاکہ طویل عرصے سے جیلوں میں پڑے ہوئے قیدیوں کورہائی مل سکے۔
اپنے ایک انٹرویو میں مولانافضل الرحمن نے آل پارٹیزکانفرنس کے فیصلوں کو قوم کی ترجمانی قراردیتے ہوئے اس توقع کا اظہارکیا ہے کہ حکومت فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کارلائے،طاقت کے بجائے مذاکرات ہی مسائل کا بہترین راستہ ہے اب بھی وقت ہے کہ ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کیے جا ئیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈرون حملوں نے پا کستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈالا ہے حکومت حملے رکوانے کے لیے ہرسطح پرموثر آواز اٹھائے ،امریکا ڈبل گیم کھیل رہا ہے ایک طرف طالبان سے مذاکرات اور دوسری طرف افغانستان سے انخلا کی باتیں کرکے دنیاکودھوکا دے رہا ہے۔ جے یوآئی ف طالبان کے اس موقف کی پہلے دن سے حامی ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی افغانستان سے فوری نکلیں اور افغان عوام کو اپنے مقدر کے فیصلے خود کر نے دیں۔