ٹی وی اور فلم عوام کی سب سے اہم اور بڑی تفریح ہے بابر علی

فنکار ایسا کام کریں جو ناظرین کی توجہ کا مرکز بننے کیساتھ انکے چہروں پر مسکراہٹ لائے، اداکار۔

موجودہ ملکی حالات میں اگرفنی سرگرمیاں بالکل ختم ہوجائیں تولوگوں کی بڑی تعداد ڈپریشن کا شکارہوجائے گی، بابر علی۔ فوٹو: فائل

معروف اداکار بابر علی نے کہا کہ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں ٹی وی اور فلم عوام کی سب سے اہم ترین تفریح ہے۔

موجودہ ملکی حالات میں اگرفنی سرگرمیاں بالکل ختم ہوجائیں تولوگوں کی بڑی تعداد ڈپریشن کا شکارہوجائے گی۔ ان خیالات کااظہار بابرعلی نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔




انھوں نے کہا کہ اچھے موضوعات پر بننے والے ڈرامہ سیریلزاورپروگرام عوام کو انٹرٹین کرتے ہیں اس لیے شوبز کے مختلف شعبوں سے وابستہ فنکاروں اورتکنیک کاروںکی یہ اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ وہ ایسے پراجیکٹس تیارکریں جو ناظرین کی توجہ کا مرکز بننے کے ساتھ ان کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لاسکیں۔
Load Next Story