فلم انڈسٹری کی کامیابی کا دور شروع ہوچکا نواب حسن صدیقی

فلم بینوں کا سنیما گھروں پر آنا ثبوت ہے کہ وہ معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں


Cultural Reporter October 23, 2013
فلم بینوں کا سنیما گھروں پر آنا ثبوت ہے کہ وہ معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ڈائریکٹر نواب حسن صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کو دور شروع ہوچکا ہے۔

فلم انڈسٹری کے اس کامیاب دور کا کریڈٹ ان نوجوانوں کو جاتا ہے کہ جنھوں نے روایتی فلموں سے ہٹ کر نئے موضوعات اور نئی سوچ کے ساتھ کام شروع کیا ان کی کوششوں سے ہی فلموں میں عوام کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے فلم بینوں کی سنیمائوں پر آمد بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، کراچی مین نئے سنیمائوں کے قیام کے بعد جو تبدیلی آئی ہے وہ بہت خوش آئند ہے۔



ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نئے اور جدید سنیمائوں میں فلم بینوں کا جو ماحول ملا ہے اس نے بھی فلموں کی طرف متوجہ کیا ہے، پاکستانی فلموں کی تسلسل سے کامیابی کے بعد اب فلمسازی کے شعبہ میں اضافہ ہوگا۔ لوگ سرمایہ کاری کریں گے تو اچھے پروجیکٹ بنیں گے جو آنے والے دنوں میں پاکستان کی فلم انڈسٹری کی ترقی اور بحالی میں اہم ثابت ہوں گے۔

مقبول خبریں