چین: چڑیا گھر میں بن مانس نے سگریٹ نوشی شروع کردی

نیٹ نیوز  بدھ 23 اکتوبر 2013
کیو جیا نامی بن مانس لوگوں کے پھینکے ہوئے سگریٹوںسے لت کاشکار ہوا۔ فوٹو: فائل

کیو جیا نامی بن مانس لوگوں کے پھینکے ہوئے سگریٹوںسے لت کاشکار ہوا۔ فوٹو: فائل

بیجنگ: چین کے ایک چڑیا گھر میں ایک بن مانس سگریٹ نوشی کی لت کا شکار ہوگیا ہے۔

کیو جیا نامی بن ما نس چڑیا گھر انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث سیر کے لیے آنیوالوں کی طرف سے پنجروں میں پھینکے جانے والے سگریٹ کے بچے ہوئے ٹکرے آٹھا کر پینا شروع کردیے اور اس علت کا شکار ہوگیا۔

ایک ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ویڈیومیں دکھایاگیاہے کہ سیاح کس طرح پنجرے کی جھریوں سے کیو جیا نامی اس بن مانس کو سگریٹ کے ٹکڑے دے رہے ہیں جنھیں وہ پیتاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔