خیبرپختون خوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی
خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں، ڈینگی رسپانس یونٹ
صرف صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2659 ہوگئی ہے۔فوٹو:فائل
ڈینگی رسپانس یونٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7002 ہوگئی ہے، صوبے بھر کے اسپتالوں میں صرف 21 مریض زیرعلاج ہیں، جب کہ مجموعی طور پر اب تک اسپتالوں میں 6981 مریضوں کو علاج فراہم کیا گیا۔
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں ڈینگی کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صرف صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2659 ہوگئی ہے۔