بھارت میں نوجوان لڑکی کو برہنہ تصاویر دکھا کر ہراساں کرنیوالے دو ایونٹ منیجر گرفتار

لڑکی نے چپکے سے والدین کو ٹیکسٹ میسج کرکے بلایا اور والدین نے پہنچ کر ملزمان کی خوب پٹائی کی

پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا (فوٹو : فائل)

بھارت میں نوجوان لڑکی کو برہنہ تصاویر دکھا کر جنسی تعلق کے لیے دباؤ ڈالنے والے دو ایونٹ منیجرز کو حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے علاقے کیلن میں 42 سالہ سنجے گپتا اور 35 سالہ سچن ایونٹ منیجمنٹ کے ادارے سے منسلک ہیں، 19 سالہ لڑکی نے گھریلو سطح پر شروع کیے گئے اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے ان سے رابطہ کیا۔


تینوں کی ملاقات طے شدہ مقام پر ہوئی تو گپتا اور سچن نے بیہودہ گفتگو شروع کردی اور بہانے بہانے سے برہنہ تصاویر دکھانا شروع کردیں۔ دونوں نے لڑکی کو جنسی تعلق استوار کرنے کے لیے مجبور کرنے کی کوشش بھی کی۔

لڑکی نے موقع پاتے ہی اپنے والدین کو چپکے سے ٹیکسٹ میسیج کردیا جس پر والدین نے جائے وقوع پر پہنچ کر گپتا اور سچن کی خوب پٹائی کی۔ بعد ازاں دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story