- کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد، زیارت میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ
- پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’نشے کی حالت‘ میں طالب علم پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج
- مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر 24 طلبا گرفتار
- پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے پر پمپس اچانک بند، عوام رُل گئے
- گورنر سندھ کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
- بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید
- پرویزالہیٰ کے ڈرائیوراور گن مین سے شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج
- لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ
- عمران خان کا فواد چوہدری کے آئینی حقوق کیلیے چیف جسٹس کو خط
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
دوسرا ٹیسٹ، اینڈرسن نے سنچری جڑکر کنٹرول کیویز کو تھما دیا
ٹیم کے8وکٹ پر 419 رنز،بنگلہ دیش پر 137 کی برتری، شکیب نے5وکٹیں لیں۔ فوٹو: اے پی
ڈھاکا: کورے اینڈرسن نے دوسرے ٹیسٹ کا کنٹرول کیویز کو تھما دیا، انھوں نے اپنے دوسرے ہی پانچ روزہ میچ میں کیریئر کی پہلی سنچری جڑدی۔
نیوزی لینڈ نے تیسرے دن کے اختتام تک 8 وکٹ پر 419 رنز بنالیے، اسے بنگلہ دیش پر 137 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، کین ولیمسن اور راس ٹیلر کے بعد بریڈلی جان واٹلنگ اور اش سودھی نے بھی ففٹیز بنائیں، دونوں کریز پر موجود ہیں، شکیب الحسن نے 5 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق کیویز نے تیسرے روز کا آغاز 107 رنز تین وکٹوں سے کیا، کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ کھیلنے والے سابق کپتان روس ٹیلرنے پانچ باؤنڈریز کی مدد سے 53 رنز بنائے، انھیں ابتدائی سیشن میں شکیب نے ناصر حسین کا کیچ بنایا، اب کین ولیمسن کو وکٹ پر کورے اینڈرسن نے جوائن کیا۔
دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 140 رنز کی شراکت ہوئی، ولیمسن کو عبدالرزاق نے تمیم اقبال کی مدد سے 62 رنز پر قابو کیا، کورے نے 173 بالز پر 13 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 116 رنز اسکور کیے، وہ ڈیبیو کرنے والے الامین حسین کی پہلی ٹیسٹ وکٹ بنے، کیچ ایکسٹرا کور پر سوہاگ غازی نے تھاما، ڈگ بریسویل (17) کو کاٹ بی ہائنڈ کرا کر شکیب الحسن نے پانچویں وکٹ حاصل کی، نیل ویگنر (8) کو ناصر حسین کی گیند پر مارشل ایوب نے کیچ کیا، جب تیسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو بریڈلی جان واٹلنگ 59 اور اش سودھی 55 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں کے درمیان نویں وکٹ کیلیے 84 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوچکی، شکیب الحسن نے دسویں مرتبہ اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔