یاسر حسین کی محبت میں گرفتار اقرا عزیز گلوکارعلی سیٹھی کی دیوانی

میں ہمیشہ سے ہی علی سیٹھی کی آواز کی مداح رہی ہوں، اقرا عزیز

میں ہمیشہ سے ہی علی سیٹھی کی آواز کی مداح رہی ہوں، اقرا عزیز۔ فوٹو: فائل

معروف اداکارہ اقرار عزیز اپنے منگیتر یاسر حسین کی محبت کے بعد اب گلوکار علی سیٹھی کی آواز کی دیوانی ہوگئی ہیں۔

مقبول ترین میوزک سیریز کوک اسٹوڈیو کا سیزن 12 ان دنوں بہترین گیت اور میوزک کی وجہ سے خاصہ مقبول ترین شو بن گیا ہے خواہ عاطف کی حمد ہو یا ابرار الحق کا 'بلو دے گھر' منفرد انداز کے ساتھ پیش کئے جانے کے بعد کافی پسند کیا گیا ہے تاہم حال ہی میں شہنشاہ غزل مہدی حسن کی مشہور زمانہ غزل 'گلوں میں رنگ بھرے ' علی سیٹھی کی آواز میں ریلیز کیا گیا ہے۔



علی سیٹھی کی آواز میں گائی گئی غزل کو اب تک محض 4 دن میں 7 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، گانے کی مقبولیت کے پیش نظر اداکارہ اقرا عزیز بھی اُن کی آواز کی دیوانی ہوگئی ہیں۔




اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کی اسٹوری میں علی سیٹھی کی غزل کی کچھ تصاویر مداحوں سے شیئر کیں۔ ایک تصویر پر اقرا نے متاثر کن انداز میں خود کو گلوکار کی مداح قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں ہمیشہ سے ہی علی سیٹھی کی آواز کی مداح رہی ہوں۔

https://www.youtube.com/watch?v=hR8FEdC6aAs

اقرا عزیز نے گلوکار کی جاری کردہ دوسری تصویر پر لکھا کہ علی سیٹھی کی یہ غزل 'گلوں میں رنگ بھرے ' کو پراز جذبات کا حامل قرار دیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے دل کا ایموجی بھی بنا کر محبت کا اظہار کیا۔
Load Next Story