زرمبادلہ ذخائرمیں 23کروڑ ڈالر کا اضافہ

14اکتوبر کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 9ارب 23 کروڑ 3لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اس سے پہلے ہفتے کے اختتام پر 9ارب 20کروڑ 73لاکھ ڈالر تھی۔ فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت میں ایک ہفتے کے دوران 2کروڑ 30لاکھ ڈالر کااضافہ ہوا ہے۔


اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق 14اکتوبر کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 9ارب 23 کروڑ 3لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جو اس سے پہلے ہفتے کے اختتام پر 9ارب 20کروڑ 73لاکھ ڈالر تھی، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4ارب7کروڑ 54لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4ارب 8 کروڑ 60لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 13 کروڑ 19لاکھ ڈالر کے سے بڑھ کر 5ارب 14کروڑ 43لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔
Load Next Story