- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- وفاقی کابینہ اجلاس؛ آئی ایم ایف معاہدہ اور سیکیورٹی صورتحال ایجنڈے میں شامل
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
آسٹریا میں چور 50 ہزار یورو کی چاکلیٹ لوٹ کر فرار
ویانا: آسٹریا میں چوری کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چور ایک چاکلیٹ فیکٹری کو چکمہ دے کر 20 ٹن چاکلیٹ ٹرک میں بھر کر فرار ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریا میں واقع ایک چاکلیٹ فیکٹری سے چور نے بڑی مہارت کے ساتھ 20 ٹن چاکلیٹ ٹرک میں بھری اور فرار ہوگیا۔ فیکٹری انتظامیہ کے مطابق چوری ہونے والی چاکلیٹ کی قیمت 50 ہزار یورو سے زائد بنتی ہے۔
مقامی فیکٹری حکام کے مطابق چاکلیٹ بیلجیئم بھیجی جانی تھیں اور اس کی ترسیل کے لیے ہنگری کی کمپنی سے معاہدہ کیا گیا تھا تاہم ہنگری کی کمپنی نے چیک ریپبلک کی کمپنی کو یہ ٹھیکا سونپ دیا جس کی وجہ سے فیکٹری کے عملے نے بغیر کسی شک و شبہہ کے چیک کمپنی کے ٹرک پر چاکلیٹ لاد دیے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ چور نے فیکٹری حکام کو بتایا کہ اس کا تعلق سامان ترسیل کرنے والی کمپنی سے ہے اور اس نے جعلی دستاویزات بھی دکھائے اور چوری کے بعد انکشاف ہوا کہ ٹرک کی نمبر پلیٹ بھی چوری کی تھی اور ڈرائیور بھی متعلقہ کمپنی کا ملازم نہیں تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔