وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے پر معاشی ٹیم کو خراج تحسین
خسارہ کم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوگیا، وزیراعظم
مجھے اپنی معاشی ٹیم پر فخر ہے، عمران خان فوٹو:فائل
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم کی کوششوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے کے قریب آگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی معاشی ٹیم پر فخر ہے جس کی کوششوں کی بدولت گزشتہ چار ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہونے کے قریب آگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خسارہ کم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم معیشت کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے۔