اہلیہ کو فضائی سفر پر لے جانے والے پائلٹ سے طیارہ بے قابو ہو کر زمین بوس
40 سالہ تجربہ رکھنے والا پائلٹ اپنی اہلیہ کو معمول کے تحت ڈنر پر لے جانے کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا
طیارے میں سوار جوڑا ہلاک ہوگئے۔ فوٹو : فائل
امریکا میں ایک نجی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور ان کی اہلیہ ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا میں ماہر پائلٹ اور ممتاز تاجر مائیک کوئن اپنے زیر استعمال طیارے میں اہلیہ روبن کوئن کو سیر و تفریح پر لے جاتے رہتے ہیں تاہم گزشتہ شب جیک پوٹ کے لیے اُن کی پرواز زندگی کا آخری سفر ثابت ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے پرواز سے کچھ دور کے فاصلے پر ایلکو کے مقام سے جہاز کا ملبہ مل گیا ہے اور دونوں کی باقیات کی تصدیق ہوگئی ہے۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے سول ایوی ایشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
جوڑا امریکا میں 'ہیسی ہاٹ اسپرنگ' کے مالک اور کامیاب تاجر تھے، کمپنی کی جانب سے اپنے مالکان کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حادثے سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے، دکھ کی اس گھڑی میں مداحوں کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں۔