تیز رفتار کار فلائی اوور سے نیچے راہگیروں پر جاگری ویڈیو وائرل
حادثے میں ایک خاتون ہلاک اور دو زخمی ہیں
تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوگئی اور فلائی اوور کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا کر فضا میں اچھلی اور نیچے گر گئی۔ فوٹو : ویڈیو گریب
بھارت میں ایک انتہائی تیز رفتار کار حال ہی میں تعمیر کیے گئے فلائی اوور کی دیوار سے ٹکرا کر فضا میں اُڑتی ہوئی نیچے بس کے انتظار میں کھڑے مسافروں پر گر کر تباہ ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن میں ایک نئے فلائی اوور پر سبک رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر پہلے حفاظتی دیوار سے ٹکرائی اور پھر میں فضا میں اُڑتے ہوئے نیچے آگری۔
https://youtu.be/7F4pWBTq9ZA
کار نیچے سڑک پر گرنے کے بعد دوبارہ اچھلی اورقریبی درخت سے اتنی طاقت سے ٹکرائی کہ درخت زمین بوس ہو گیا۔ درخت کے سائے میں کھڑے بس کے منتظر مسافروں نے بھاگ کر جان بچائی جن میں اسکول کے بچے بھی شامل تھے۔
حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہولناک حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ڈرائیور کی غیر ذمہ داری کو حادثے کی وجہ قرار دیا وہیں فلائی اوور کے ڈیزائن کے پر بھی سوالات اُٹھا دیئے ہیں۔ اس فلائی اوور میں چند دنوں میں گاڑی نیچے گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔