استری کی کالک صاف کرنے کا آسان نسخہ

اب ایک ٹوٹکا حاضر ہے جو برسوں سے استعمال ہورہا ہے لیکن شاید پاکستانی عوام کی اکثریت اس سے آگاہ نہیں

پیراسیٹامول کی چند گولیاں گرم استری سے کالک اتار سکتی ہیں۔ فوٹوفائل

خواتین کے لیے گھر کے بہت سے مسائل اپنی جگہ لیکن اگر استری پر جلے ہوئے کپڑے چپکنے سے داغ آجائے تو اس سے جان چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے۔

اب ایک ٹوٹکا حاضر ہے جو برسوں سے استعمال ہورہا ہے لیکن شاید پاکستانی عوام کی اکثریت اس سے آگاہ نہیں۔ ایک روپے کی پیراسیٹامول کا استعمال منٹوں میں استری سے کالک اتار کر اسے صاف و شفاف بناسکتا ہے۔

اس کے لیے یوں کیجیے کہ استری کو پلگ میں لگا کر گرم ہونے دیں۔ اس کے بعد پیرا سیٹامول کی ایک ٹکیہ لے کر اسے کالک والی جگہ پر رگڑیں۔ آپ دیکھیں گے کہ کچھ دیر بعد کالک صاف ہونے لگے گی اور اس طرح ساری کالک استری سے اتر جائے گی۔


اس کے بعد استری کو ٹھنڈا ہونے دیں اور کپڑے سے ساری کالک اتار لیں، اس کا عملی مظاہرہ نیچے ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح ایک سستی پیراسیٹامول گولی سے استری بالکل نئی ہوجاتی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=hWXBqYCywDM

یاد رہے کہ اس عمل میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ پیراسیٹامول رگڑتے وقت غلطی سے ہاتھ استری پر لگنے سے جلد گہرائی تک جل سکتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ کسی باریک چمٹی یا ٹویزر سے گولی پکڑ کر اس سے استری صاف کی جائے۔
Load Next Story