فارن فنڈنگ کیس وزیراعظم سے بابراعوان کی اہم ملاقات

ملاقات میں کیس کے حوالے سے متعلقہ قانونی اور آئینی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی

ملاقات میں فارن فنڈنگ کیس سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ایک اہم ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں موجود فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابراعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں فارن فنڈنگ کیس سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جب کہ کیس کے حوالے سے متعلقہ قانونی اور آئینی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر بابر اعوان نے وزیراعظم کی ہدایت پر اٹارنی جنرل آف پاکستان اور وزیر قانون سے اہم رابطے کیے جب کہ بابر اعوان کل کیس سے متعلق اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں تفصیل عوام کے سامنے رکھیں گے۔
Load Next Story