تپتی دھوپ میں کھڑی کار میں شیر خوار بچیوں کی ہلاکت پر ماں گرفتار
ماں بچیوں کو شدید گرمی میں بچیوں کو کار میں بند کر کے چلی گئی تھیں، پولیس
تپتی دھوپ میں کھڑی کار کے اندر کا درجہ حرات زیادہ ہوگیا تھا۔ پولیس (فوٹو : سوشل میڈیا)
آسٹریلیا میں تپتی دھوپ میں گھڑی گاڑی کے اندر سے شیر خوار بچیوں کے مردہ حالت میں پائے جانے پر ماں کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر ساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ میں پولیس کو ایک گھر کے باہر کھڑی کار میں سے ایک اور دو سالہ بچیاں مردہ حالت میں ملی تھیں۔ اس وقت شدید گرمی تھی اور درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ کو چھو رہا تھا۔
پولیس نے تپتی دھوپ میں کار کے اندر بچیوں کو بند کرنے پر 27 سالہ ماں کیری این کونلی کو حراست میں لے لیا ہے اور قتل کی دفعات کے تحت کارروائی شروع کردی۔ خاتون پر اپنی ہی بچیوں کے قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ پولیس نے چارج شیٹ میں خاتون پر منشیات، تیز دھار چاقو اور پائپ رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معالجین نے بھی شیر خوار بچیوں کی ہلاکت کی وجہ بند کار میں حبس اور گرمی کے شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ باہر کا درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ہے تو بغیر سائے کے کھڑی بند کار کے اندر کا درجہ حرارت مزید زیادہ ہوگا اور حبس علیحدہ ہوگا۔