ترکی میں لوگوں کے قرض اتارنے والا پراسرار مہربان
لوگوں کے راشن کی رقم ادا کرنے والے نامعلوم شخص نے صرف اتنا بتایا ہے کہ یہ وہ صرف اللہ کی رضا کا خواہشمند ہے
ترکی میں ایک شخص کئی ماہ سے غریب لوگوں کے قرض ادا کررہا ہے اور انہیں راشن کی خریداری میں مدد دے رہا ہے۔ فوٹو: فائل
ترکی میں ایک پراسرار شخص اب تک سامنے نہیں آسکا جو کئی ماہ سے غریب افراد کے راشن اور دیگر اخراجات کے لیے رقم فراہم کررہا ہے۔
استنبول کے نواحی علاقے تزلا میں عموماً مزدور اور مچھیرے رہتے ہیں۔ یہاں کےلوگ اس وقت حیران ہوجاتے ہیں جب ان کے دروازے کےباہر لفافے میں رقم ملتی ہے۔
قصبے میں راشن کی سب سے بڑی دکان میں ایک شخص اکثر آتا ہے جس کے ساتھ چار افراد خطیر رقم لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ وہ شخص دکان کے مالک سے وہ رجسٹر مانگتا ہے جس میں لوگوں کے ادھار کےکھاتے، نام اور پتے درج ہوتے ہیں۔ اس کے بعد وہ غائب ہوجاتا ہے اور کچھ روز بعد دوبارہ راشن کی دکان پر آکر کہتا ہے کہ اس نے فلاں گھر کا قرض ادا کردیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ شخص استنبول کے غریبوں کو مزید رقم بھی دیتا ہے۔
دکاندار نے بتایا کہ جب میں اس ہمدرد شخص کا نام اور پتہ معلوم کرتا ہوں تو وہ اپنی شناخت نہیں بتایا اور کہتا ہے کہ وہ یہ کام صرف اللہ کی رضا چاہتا ہے۔ دوسری جانب بہت اصرار پر اس نے کہا کہ وہ رابن ہُڈ ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=U7u6y-vjFc0&feature=emb_err_watch_on_yt
واضح رہے کہ ترکی میں معیشت کی خرابی اور کرنسی کی بے قدری سے لوگ اپنے بل تک ادا کرنے سے قاصر ہیں اور دوسری جانب لوگ گزارہ کرنے سے قاصر ہیں۔ لیکن اس صورتحال میں پراسرار سخی شخص ہرممکن انداز میں لوگوں کی مدد کررہا ہے اور یہ سلسلہ ایک سال سے جاری ہے۔
تزلا کے ایک اور دکاندار نے بھی کہا کہ اس نے اپنے 30 سالہ تجربے میں اس کا مظاہرہ نہیں کیا۔ تمام غریب افراد قرض کی ادائیگی پر بہت خوش ہیں اور اس شخص سے ملنا چاہتے ہیں لیکن اب تک ان کا ہمدرد سامنے نہیں آسکا ہے۔
ترکی کے بعض افراد نے یہ بھی کہا ہے کہ رات کے وقت ان کے گھر کے اندر کوئی لفافہ داخل کرتا ہے جس میں خطیر رقم موجود ہوتی ہے۔