پشاورمیں ٹیوشن ٹیچرکی چھٹی جماعت کے طالب علم سے زیادتی

ٹیچرکے خلاف دفعہ 377 کے تحت کارروائی ہوگی، پولیس

واقعہ کا مقدمہ تھانہ پشتخرہ میں درج کیا گیا، پولیس: فوٹو: فائل

پشتخرہ میں چھٹی جماعت کے طالبعلم کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیوسوشل میڈیا پرڈالنے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں لخکرآباد کینال روڈ پرٹیوشن ٹیچرنے چھٹی جماعت کے طالب علم سے زیادتی کرنے کے بعد اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔


تھانہ پشتخرہ میں والد کی درخواست پر ٹیچر کے خلاف طالب علم کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزم کے خلاف دفعہ 377 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Load Next Story