بھارت میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کا سر قلم
سسرالیوں نے بہانے سے بلا کر نوجوان کا سر قلم کردیا
نوجوان کی سربریدہ لاش ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہوگئی۔ فوٹو : فائل
بھارت میں 17 سالہ لڑکی سے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو سسرالیوں نے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے شہر ترونلویلی میں ریلوے اسٹیشن سے ایک 23 سالہ نوجوان کی سربریدہ لاش ملی ہے، نوجوان کی شناخت نمبیراجان کے نام سے ہوئی ہے جس نے 17 سالہ وان متی سے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کے بعد پریمی جوڑا دوسرے گاؤں میں چھپ کر رہ رہا تھا تاہم سسرالیوں کو کسی طرح معلوم ہوگیا اور انہوں نے نوجوان کو مذاکرات کے بہانے ایک رشتہ دار کے گھر بلوایا۔
نوجوان رات گئے واپس نہیں آیا تو تھانے میں گمشدگی کی ایف آر آئی درج کرائی گئی، اسی دوران قریبی ریلوے اسٹیشن کی پٹڑی سے ایک نوجوان کی سرکٹی لاش ملی جسے اہل خانہ نے کپڑوں سے پہچان لیا۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کرنے کیلیے لاش کو اسپتال بھیج دیا جب کہ سسرالیوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کراکے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔