عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
فی تولہ سونا 85450 روپے اوردس گرام سونا 73260 روپے کا ہوگیا
عالمی بازار میں سونا 1458ڈالر فی اونس پر برقرار رہا. فوٹو:فائل
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم جب کہ پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونا بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے مہنگا ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1458 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کا اضافہ ہوا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 85 ہزار 450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 73 ہزار 260 روپے ہوگئی۔