حوثی باغیوں کا سعودی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ پائلٹس جاں بحق

سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر ہمارے ٹھکانے کی جاسوسی کر رہا تھا، حوثی جنگجو

سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر ہمارے ٹھکانے کی جاسوسی کر رہا تھا، حوثی جنگجو (فوٹو : فائل)

حوثی باغیوں نے سعودی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ ساربہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے سرحدی علاقے میں ایک سعودی ہیلی کاپٹر کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ گرکر تباہ ہوگیا جبکہ دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔


یحیی ساربہ نے مزید کہا کہ سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر حوثی باغیوں کے ٹھکانے کی جاسوسی کر رہا تھا، حوثی جنگجوؤں نے اپنے دفاع میں ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے اپنے دعوے کی حق میں شواہد پیش نہیں کیے گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی جانب سے بارہا رابطے کی کوشش کے باوجود سعودی عرب کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ایک برس کے دوران یمن میں تباہ ہونے والا یہ تیسرا ہیلی کاپٹر ہے۔
Load Next Story