اقرا عزیز اور یاسر حسین دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے
رواں موسم سرما پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا موسم بن گیا ہے
اقرا عزیز اور یاسر حسین کی دسمبر میں شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔ فوٹو : فائل
شوبز کی دنیا میں رواں برس کا موسم سرما ڈراموں، فلموں اور گانوں کی ریلیز کے بجائے شادیوں کا موسم ثابت ہو رہا ہے، کہیں کوئی دل ہار بیٹھا ہے تو کوئی کسی کو انگوٹھی پہنا کر اپنا حق جتا رہا ہے، کسی نے نکاح کی پُر وقار تقریب رکھی تو کوئی ہنی مون کو یادگار بنانے کے جتن کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی آج کل فلم پوسٹرز، ڈراموں کے پروموز اور مکالمے سے زیادہ فن کے ستاروں کے 'ایک' ہونے کی تصاویر کی دھوم ہے، حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے چار چاند لگائے تو عمران رضا کاظمی بھی پیچھے نہیں رہے، کھیلوں کی صحافت میں دن دگنی رات چگنی شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس میں پیا گھر سدھار گئیں۔
تازہ ترین خوشخبریوں میں اداکارہ صنم چوہدری اور گلوکار سومی چوہان کے نکاح کی ہے جو امریکا میں منعقد ہوا اور جس میں دونوں کے اہل خانہ کے علاوہ مختصر مہمانوں نے شرکت کی۔ نکاح کے بعد اپنی پہلی پوسٹ میں صنم چوہدری نے خود کو مسز سومی چوہان لکھ کر شادی کا اعلان کیا۔
اداکارہ اور ماڈل ایمان سلیمان نے بھی انوکھے ترین انداز میں اپنے دوست جمیل کیساتھ شادی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ ایمان سلیمان نے لکھا کہ اللہ خیر کرے ہم دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں، یہ دو گنجوں کا اعلان ہے۔ ایمان سلیمان اور جمیل کے درمیان حال ہی دوستی کا رشتہ قائم ہوا تھا جو اب شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔
منگنی، نکاح اور شادی کی پہ در پہ خبروں کے باعث پاکستانی شوبز کی سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی 'منگنی یافتہ' جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی سے متعلق بھی 'گوسپ' شروع ہوگئی ہیں۔ قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں گزشتہ ماہ دسمبر میں شادی کے بندھن بندھ جائیں گے۔