جکارتہ حملے کے دوران2 مشتبہ دہشت گرد ایک اہلکار ہلاک
وسطی جاوا کے شہر سولو میں کارروائی کی گئی،ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا، ترجمان۔
وسطی جاوا کے شہر سولو میں کارروائی کی گئی،ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا، ترجمان، فوٹو: اے ایف پی
انڈونیشیاء کی فورسز نے گزشتہ روز حملے میں دومشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، یہ بات پولیس نے بتائی ہے ،اس حملے میں ایک اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے ترجمان بوئے ریفیلی عامر نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی پولیس کے دستے 88 نے گزشتہ روز وسطی جاوا کے شہر سولو میں دو مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ،اس نے بتایاکہ دہشت گرد مسلح تھے اور ان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہو گیا۔ انڈونیشیاء کے صدر سیلوبمبانگ یودہو یونو نے کہا باور کیا جاتا ہے کہ یہ افراد سولو میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں ملوث ہیں۔