چوری کا الزام دکانداروں کا2 خواتین کو کھمبے سے باندھ کر تشدد

عادی مجرم ہیں، دکانداروں کا دعویٰ، ملتان پولیس نے دونوں خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔


INP/Numainda Express September 02, 2012
عادی مجرم ہیں، دکانداروں کا دعویٰ، ملتان پولیس نے دونوں خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا. فوٹو: فائل

دکانوں سے خریداری کی آڑ میں مبینہ طور پر قیمتی اشیا چرانے والی دو خواتین کو دکانداروں نے کھمبے سے باندھ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ سورج میانی میں دکانوں میں چوری کرنے والے مبینہ گروہ کی 2 ارکان شازیہ اور نجمہ کو دوران واردات دکانداروں نے پکڑ لیا جبکہ ان کی ایک ساتھی خاتون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

دکانداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خواتین اکثر دکانوں میں آکر اشیا چراتی ہیں اور فرار ہو جاتی ہیں۔ پولیس نے دونوں خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ آئی این پی نے بتایا ہے کہ تشدد کے وقت خواتین نے کافی واویلا کیا کہ وہ غریب ہیں اور اپنے بچوں کو بھوکا مرتا نہیں دیکھ سکتیں، انھوں نے مجبوراً چوری کی ہے۔

مقبول خبریں