پی آئی اے کی پروازمیں بیک وقت 3 مسافروں کو دل کا دورہ ایک خاتون انتقال کرگئیں

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس، ڈاکٹراوراسٹاف پروازکے لینڈ کرتے ہی رن وے پرپہنچا

ایئرٹریفک کنٹرولرکی جانب سے اجازت پرطیارے کو کراچی ایئرپورٹ پراتار لیا گیا: فوٹو: فائل

ABU DHABI:
پی آئی اے کی جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں 3 مسافروں کو دل کا دورہ پڑا جن میں سے ایک خاتون انتقال کرگئیں۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 742 میں سوار 225 سے زائد مسافروں میں سے بیک وقت3 مسافروں کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، مسافروں کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ ایئرٹریفک کنٹرولر کی جانب سے اجازت پرطیارے کوکراچی ائِرپورٹ پراتارا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس، ڈاکٹراور دیگر عملہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی رن وے پرپہنچا، مسافروں میں صوابی سے تعلق رکھنے والی ماہالا بی بی نامی خاتون مسافردل کے دورے کی وجہ سے انتقال کرگئیں جب کہ دیگر 2 مسافروں میں محمد رفیق اور ان کی اہلیہ صابرہ بی بی کو بھی دل کا دورہ پڑا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load Next Story