سرمد کھوسٹ نے صبا قمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

صبا قمر اور سرمد کھوسٹ فلم ’کملی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

ہماری انڈسٹری میں صبا اپنی قسم کی بس ایک ہی ’پیس‘ ہیں۔ سرمد کھوسٹ (فوٹو: فائل)

HONG KONG:
اداکار اور ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے ساتھی اداکارہ صبا قمر کی تعریف میں زمین و آسمان کی قلابیے ملا دیے اور خود ہی مداح سرائی کی وجہ بھی بتادی۔

سرمد کھوسٹ نے انسٹا گرام میں اپنی پوسٹ پر فلم 'کملی' کی شوٹنگ کے دوران صبا قمر کے ساتھ کھینچی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی، کیپشن میں صبا قمر کی اداکاری پر کھل کر تبصرہ کیا اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں لکھا کہ 'یہ ایک ہی پیس ہے ایسا'۔

سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ کچھ لوگ سپر ٹیلنٹڈ اداکار ہوتے ہیں، کچھ خوبصورت ہیں اور کچھ سپر پروفیشنل ہیں اور ان تمام خواص کو کسی ایک اداکار میں جمع کیا جائے تو وہ صبا قمر ہیں۔ ایک ہی 'پیس' ہے ایسا اور ان کی کوئی دوسری شاخ بھی نہیں۔

یہ پڑھیں: صبا قمر نے فلم 'کملی' کی پہلی جھلک جاری کردی

سرمد کھوسٹ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شکایت کی کہ بس ان کی ایک ہی بات غلط ہے، وہ سمجھتی ہیں میں ان کے ساتھ تصاویر نہیں کھینچوانا چاہتا لیکن شرط بس اتنی ہے کہ میں کم سے کم صبا کے مقابلے میں ایک چوتھائی خوبصورت تو لگوں اور گستاخی معاف صبا نے میری کافی بہتر تصویر کھینچی ہے۔

حال ہی میں 'باغی' اور 'چیخ' جیسے ڈراموں میں جان دار اداکاری کرنے والی صبا قمر آج کل سرمد کھوسٹ کی فلم 'کملی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔ صبا قمر اس سے قبل بھی سرمد کھوسٹ کے ساتھ فلم 'منٹو' میں بھی کام کرچکی ہیں۔








View this post on Instagram


There are actors who are super talented. There are actors who are beautiful. There are actors who are super professional. And then you put all of that in one actor and some more of all of these ingredients....AND....you have @sabaqamarzaman . She is a PHENOMENON! Aik he piece hai aisa. Koi aur shaakh nahii hai inki❤️ Buss aik baat ghalat hai inki she thinks I don't like being photographed with her buss shart itni hai kay I should look one quarter of how good she looks in ALL her photos. My immodest confession: she makes me look quite nice in this photo A real sneak peak from the sets of #kamlithefilm. @khoosatfilmsofficial


A post shared by Sarmad Khoosat (@sarmadkhoosat) on Nov 30, 2019 at 1:19am PST




لگتا ہے سرمد کھوسٹ صبا قمر کے ساتھ اچھی تصویر آنے پر خوشی سے نہال ہیں اور اسی رو میں بہہ کر انہوں نے صبا قمر کی تعریفوں میں ذرا بھی کنجوسی سے کام نہیں لیا، بات جو بھی ہو شائقین کو دونوں باصلاحیت فنکاروں کے نئی فلم 'کملی' کا بے تابی سے انتظار ہے۔
Load Next Story