لاہور ہائیکورٹ کے 6 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
لاہور ہائیکورٹ میں 6 نئے ایڈیشنل ججزکی تقرری کے بعد ججوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں 6 نئے ایڈیشنل ججزکی تقرری کے بعد ججوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔ فوٹو : آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ کے 6 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، جس کے بعد ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد 45 ہوگئی۔
ججزکی تقریب حلف برداری لاہور ہائیکورٹ میں منعقد کی گئی، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمرعطا بندیال نے نئے ججز سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس محموداحمد بھٹی، جسٹس ارشدمحمود تبسم، جسٹس طارق عباسی، جسٹس مسعود جہانگیر، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی شامل ہیں، اس موقع پر ہائیکورٹ کے تمام ججز، سینئر وکلا اور حلف اٹھانے والے ججز کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ حلف اٹھانے والے ان 6 ایڈیشنل ججوں کی تقرری اتوار کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس کی منظوری پر عمل میں آئی ہے،جس کے بعد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔