ملک کے مختلف حصوں میں ایک دن میں 3 زلزلے
زلزلے کے مرکز بحیرہ عرب، کوہ پندوکش اور تاجکستان افغانستان بارڈر تھے
صبح گوادرسے 50 کلومیٹر مشرق میں بحیرہ عرب میں زلزلہ آیا : فوٹو فائل
خیبرپختونخوا وبلوچستان سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
قومی زلزلہ پیما مرکزکے مطابق آج مختلف اوقات میں کئی مقامات پرتین دفعہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ صبح گوادر سے 50 کلومیٹرمشرق میں بحیرہ عرب میں زلزلہ آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے گہرائی 18 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
قومی زلزلہ پیما مرکزکے مطابق 15 منٹ بعد افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 40 کلو میٹرزیرزمین تھی جب کہ 4 گھنٹے بعد ہندوکش ریجن افغانستان میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 135 کلو میٹر زیر زمین تھی۔