مچھلی کی بجلی سے کرسمس ٹری روشن کرنے کی تیاری

اِیل فش 860 وولٹ تک کی بجلی ایک ایمپیئر کی شرح سے خارج کرسکتی ہے جو ہزاروں ایل ای ڈیز جلانے کےلیے کافی ہے

ٹینیسی ایکویریئم میں کرسمس ٹری روشن کرنے کے لیے الیکٹرک اِیل سے پیدا ہونے والی بجلی استعمال کی جارہی ہے۔ (تصاویر بحوالہ مگیل واٹسن آفیشل)

امریکا میں ایک ماہی گھر (ایکویریئم) نے اس سال کرسمس ٹری روشن کرنے کےلیے ایک خاص طرح کی مچھلی سے پیدا ہونے والی بجلی استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس مقصد کےلیے ٹینیسی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے ادارے ''آئی کیوب'' نے ایک نظام بھی وضع کرلیا ہے جسے مچھلی کے ٹینک سے منسلک کرکے یہ بجلی، کرسمس ٹری میں لگی ایل ای ڈی لائٹس تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

اس مچھلی کا تعلق ''اِیل فش'' کے خاندان سے ہے جسے ایکویریئم انتظامیہ نے ''مگیل واٹسن'' کا نام دیا ہے۔ اِیل فش، جسے انگریزی میں الیکٹرک اِیل جبکہ اردو میں بام مچھلی بھی کہا جاتا ہے، ان عجیب و غریب مچھلیوں میں شمار ہوتی ہیں جو اپنے دشمن کو بھگانے سے لے کر اپنے شکار کو بے بس کرنے تک کےلیے ہائی وولٹیج والی بجلی کا جھٹکا دیتی ہیں۔


ایک بالغ اِیل فش 860 وولٹ تک کی بجلی ایک ایمپیئر کی شرح سے خارج کرسکتی ہے جو بیک وقت ہزاروں چھوٹی چھوٹی ایل ای ڈیز جلانے کےلیے کافی ہے۔





ٹینیسی ایکویریئم نے اس سال کرسمس کے موقع پر عوام کو خصوصی دعوت دی ہے کہ وہ یہاں کا دورہ ضرور کریں اور اِیل فش ''مگیل واٹسن'' کا بجلی بھرا، جگمگاتا ہوا کرسمس ٹری ضرور دیکھیں۔
Load Next Story