بینظیرقتل کیس سے پی پی لاتعلق3سماعتوں سے وکیل غائب
خصوصی عدالت نے میڈیکولیگل رپورٹ تیارکرنے والی ڈاکٹرکا بیان ریکارڈکرلیا
منگل کو انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے سینئر جج چوہدری حبیب الرحمن نے سماعت کی۔ فوٹو: فائل
انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹوکے قتل کیس میں سرکاری گواہ ڈاکٹر ردا کابیان ریکارڈکر لیا ۔
جس پر وکلائے صفائی نے جرح بھی مکمل کر لی۔دوسری طرف پیپلز پارٹی اپنی جماعت کی سابق سربراہ کے قتل کیس سے ایک بار پھر غیر اعلانیہ طور پر لاتعلق ہوگئی ہے۔اب تک3گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں مگر بیانات کی ریکارڈنگ اورجرح کی تینوں تاریخوں میں پیپلز پارٹی کے وکلاء غیر حاضر ہوگئے ہیں اور 3 تاریخوں سے عدالت بھی پیش نہیں ہورہے۔
منگل کو انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے سینئر جج چوہدری حبیب الرحمن نے سماعت کی۔ملزم پرویز مشرف ، پولیس افسران سعودعزیزاورخرم شہزادکے وکلاء نے گواہ پر جرح نہیں کی۔ صرف ایک ملزم عبدالرشیدکے وکیل رائو عبدالرحیم نے جرح کی۔