لیاری گینگ کے بابالاڈلانے مخبروں کوقتل کرنے کاحکم دیدیا

گینگ کے سرغنہ کے قریبی ساتھی سروراورتاجوکے رینجرزسے رابطے،لاڈلاکوپکڑوانے کامنصوبہ


Staff Reporter October 30, 2013
بابا لاڈلا نے استاد تاجوکوفون کرکے سنگین نتائج اورقتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔فوٹو : ساجد رؤف / ایکسپریس/فائل

لیاری گینگ کے مرکزی ملزم نورمحمد عرف بابا لاڈلا نے لیاری میں مسلسل کارروائیوں پر اپنے گینگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مخبروں کوقتل کرنے کاحکم دیدیاہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وارکے سرغنہ نورمحمدعرف بابا لاڈلا کواس کے کسی ساتھی نے بتایاہے کہ اس کا گارڈسروراور استادتاجو رینجرزکے افسران سے رابطے میں ہے اوروہ موقع ملتے ہی اسے رینجرزکے ہاتھوں پکڑوادیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ بابا لاڈلا نے استاد تاجوکوفون کرکے سنگین نتائج اورقتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔



ادھرمنگل کوعیدولائن سلاٹر ہاؤس امن پارک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان 2دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جوزور دار دھماکے سے پھٹ گئے،دھماکوں کی آواز سن کررینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،دھماکے میں کسی قسم کاجانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔دھماکوں کے فوری بعدرینجرز کی بھاری نفری نے عابد آبادگلستان کالونی میں عذیرجان بلوچ کے قریب ساتھی گینگ وارکے اہم ملزم فیصل پٹھان کے اڈے پر چھاپہ مار کر جعفر سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لے کر اڈے سے2اے کے47،گرینیڈ،3دستی بم،2پستول اور مختلف اقسام کے اسلحہ کی لاتعداد گولیاں برآمد کر لیں۔