حرا مانی اورآئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی ویڈیووائرل

پرفارمنس پرایوارڈ شو میں آئے ہوئے مداح اور فنکاروں کی جانب سے خود داد دی گئی

حرا مانی اورآئمہ دونوں ہی اوسلو میں (آئی پی پی اے) ایوارڈ شومیں موجود تھیں: فوٹو: فائل

پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی اورگلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستانی اداکارہ حرا مانی آج کل ڈراموں میں اپنے کرداروں کے باعث مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بنی ہوئی ہیں۔ وہ اپنی بہترین اداکاری کے باعث مداحوں سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں جب کہ آئمہ بیگ وہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں جن کی گلوکاری کی ہرکوئی تعریف کرتا ہوا نظرآتا ہے۔


حرا مانی اورآئمہ دونوں ہی اوسلو میں (آئی پی پی اے) ایوارڈ شومیں موجود تھیں جہاں آئمہ بیگ اداکارہ حرا کوکہہ رہی تھیں کہ وہ اپنے مشہورڈرامہ 'دو بول' کا اوایس ٹی گانا گا کردکھائیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B5z1TAHFsOc/"]

تاہم جب دونوں نے مل کریہ گانا گایا تو سامنے بیٹھے ایوارڈ شو میں شریک مداح اورفنکاروں کی جانب سے خود داد دی گئی۔

 
Load Next Story