کوئٹہ میں تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق وزیرستان سے ہے، ریسکیو ذرائع

جاں بحق افراد کو سول اسپتال سے تبلیغی مرکز منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو:فائل

سپین کاریز کے قریب ٹریفک حادثے کے باعث تبلیغی جماعت کے 4 افراد جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سپین کاریز کے قریب تبلیغی جماعت کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی رسیکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 2 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق وزیرستان سے ہے اور ان کی لاشیں سول اسپتال سے تبلیغی مرکز منتقل کردی گئی ہیں۔
Load Next Story