پاکستان آنے والے 2 چینی باشندے ایئرپورٹ سے ہی ڈی پورٹ

ڈی پورٹ کئے گئے دونوں چینی باشندے دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے

چینی باشندے ژانگ ژولڈ اور وانگ پینگ دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے، فوٹو: فائل

ایف آئی اے حکام نے بغیر ویزا دبئی سے آنے والے 2 چینی باشندوں کو بے دخل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی سے بغیر ویزا اسلام آباد آنے والے 2 چینی باشندوں کو امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کردیا، چینی باشندے ژانگ ژولڈ اور وانگ پینگ دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے اور امیگریشن کے دوران ایف آئی اے حکام نے ویزا نہ ہونے پر انہیں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کو امارات ایئرلائن کی پرواز 614 کے ذریعے واپس دبئی ڈی پورٹ کیا گیا۔

 
Load Next Story