- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- اسلام آباد میں شہریوں کو ان دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر یوم سیاہ اور مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال
سری نگر: انسانی حقوق کے عالمی دن کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بھارتی جارحیت کے شکار کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ اس مناسبت سے دنیا بھر میں عالمی قوتوں کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرانے کے لیے اجتماعات منعقد کیے گئے، بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور سیاہ پرچم لہرائے گئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانی حقوق کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے اور آج وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ کاروباری سرگرمیاں موقوف اور معمولات زندگی معطل ہیں۔ چپے چپے پر تعینات بھارتی فوج سے بے خوف کشمیریوں نے احتجاجی اجتماعات منعقد کیے اور مودی سرکار کی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور عوامی مقامات پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔
قبل ازیں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے ایک بیان میں دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے انسانی حقوق کے عالمی دن کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی تھی جب کہ غیور کشمیریوں کو اس دن مکمل ہڑتال کرنے اور سیاہ پرچم لہرانے کی ہدایت کی تھی۔ کشمیری مظاہرین کشمیر بنے گا پاکستان کے واشگاف نعرے لگائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 1989 سے لے کر اب تک 95 ہزار 471 کشمیریوں کو شہید کیا، 7 ہزار 135 ماورائے عدالت قتل ہوئے جب کہ 11 ہزار 175 خواتین کی بے حرمتی اور ایک لاکھ 94 ہزار 451 املاک کو تباہ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔