پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی بھی کھول دی گئی

تمام ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ڈیوٹیوں پر موجود ہے اور اب ہڑتال کا تصور بھی نہیں ہے، ایم ایس پی آئی سی

تمام ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ڈیوٹیوں پر موجود ہے، ایم ایس پی آئی سی۔ فوٹو : فائل

ایک روز کے تعطل کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی کو فعال کردیا گیا ہے اور اب ایمرجنسی بھی کھول دی گئی ہے۔


وکلاء کے حملے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تمام شعبہ جات کو کل بند کردیا گیا تھا تاہم آج اسپتال کی او پی ڈی کو فعال کردیا گیا ہے جب کہ ایمرجنسی بھی کھول دی گئی ہے۔

قبل ازیں ایم ایس ڈاکٹر امیرالدین نے کہا تھا کہ آؤٹ ڈور میں ادویات کی فراہمی اور معمول کا چیک اپ شروع کردیا گیا ایمرجنسی میں بھی جلد کام شروع کردیا جائے گا، تمام ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ڈیوٹیوں پر موجود ہے اور اب ہڑتال کا تصور بھی نہیں ہے۔
Load Next Story