روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ دو پائلٹس ہلاک

روسی ملٹری ہیلی کاپٹر MI-28 تربیتی پرواز کے دوران موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا

ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران خرابی موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ فوٹو : فائل

روس کا ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی- 28 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کا ہیلی کاپٹر MI-28 کورنوفسک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر نے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی کہ کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔


روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلیے شروع کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ کورونوفسک کے علاقے سے مل گیا۔ ہیلی کاپٹر میں گولہ بارود نہیں تھا اس لیے گرنے کے مقام پر زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے دونوں پائلٹس کی لاشیں ملٹری اسپتال منتقل کردیں اور ملبے کو اُٹھالیا گیا ہے۔ پائلٹس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ موسم کی خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے۔
Load Next Story