لنڈی کوتل میں حوالات سے دوافغان قیدی فرار

ملزمان اسلام آباد پولیس کومختلف مقدمات میں مطلوب تھے

ملزمان اسلام آباد پولیس کومختلف مقدمات میں مطلوب تھے فوٹو:فائل

خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں حوالات سے دوافغان قیدی فرارہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل میں حوالات سے دوافغان قیدی فیاض اورخالد فرارہوگئے۔

ملزمان کوگزشتہ روزطورخم سرحد پرکارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ ملزمان اسلام آباد پولیس کومختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور انہیں گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے کے پی پولیس کے حوالے کیا تھا جہاں وہ پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Load Next Story