ممتاز انقلابی شاعرعارف شفیق طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

انقلابی شاعر عارف شفیق کے8 شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں

عارف شفیق ادبی اور سماجی حلقوں میں اپنے اشعار سے پہچانے جاتے تھے فوٹوفائل

ممتاز انقلابی شاعر عارف شفیق طویل علالت کے بعد 62 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مرحوم عارف شفیق گزشتہ کافی عرصے سے سانس کی بیماری سمیت فالج کے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم نے سوگواران میں بیوہ 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

عارف شفیق ادبی اور سماجی حلقوں میں اپنے اشعار سے پہچانے جاتے تھے۔ ان کے8شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔
Load Next Story