ایف بی آرنے4 ماہ میں635 ارب روپے کاٹیکس جمع کرلیا

219ارب انکم ٹیکس،323 ارب سیلزٹیکس،70ارب کسٹم ڈیوٹی،43ارب کی ایف ای ڈی شامل

جولائی سے اکتوبر تک ٹیکس دہندگان کو 24 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے،ترجمان فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 635 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک ٹیکس دہندگان کو 24 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران مجموعی طور پر 546 ارب روپے اکھٹے کیے گئے تھے۔




اس لحاظ سے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 90ارب روپے زیادہ جمع ہوئے، رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر تک انکم ٹیکس کی مد میں 219 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 323 ارب روپے، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 70 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 43 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔
Load Next Story