غداری کیس کے فیصلے سے آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگیمسلم لیگ ن

پاکستان میں ہر کچھ عرصے بعد آئین کے ساتھ کھیل کھیلا گیا، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) نے پہلی بار آمر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا، احسن اقبال فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال نے پرویز مشرف غداری کیس کے فیصلے پر اپنے رد عمل نے کہا کہ پاکستان میں ہر کچھ عرصے بعد آئین کے ساتھ کھیل کھیلا گیا، پرویز مشرف نے 2 بار آئین توڑا، مسلم لیگ (ن) نے پہلی بار آمر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا، پرویز مشرف بیماری کا بہانہ کرکے ملک سے فرار ہوئے اور واپس نہیں آئے۔




احسن اقبال نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی۔ یہ وہ فیصلہ ہے اگر 50 سال پہلے سنایا جاتا تو ملک میں مارشل لاء جیسی لعنت مسلط نہ ہوتی، یہ فیصلہ پہلے آجاتا تو مشرقی پاکستان ہم سے جدا نہ ہوتا۔

 
Load Next Story